*اسلام آباد(:سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف عامر مغل نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا ریاست مدینہ کی طرف بڑا قدم ہے۔ اور وزیر اعظم نے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کر کے اپنا ایک اور انتخابی وعدہ پورا کر دیا ہے کل پنجاب کے عوام کے لیے ایک تاریخی دن تھا پاکستان کی تاریخ میں نیا باب لکھا جا رہا ہے، اب پنجاب کے ہر شہری کو صحت کارڈ کی سہولت فراہمی ممکن ہوگی پنجاب کے شہری سرکاری و نجی اسپتالوں میں دس لاکھ روپے تک کا علاج کراسکیں گے، 31 مارچ تک پورے پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت دستیاب ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے غریب آدمی کو ہیلتھ کارڈ دیا ہے،صحت کارڈ جیسی سہولت امریکہ جیسے سپر پاور ملک میں بھی نہیں ہے، وزیراعظم ماضی کے حکمرانوں کی طرح مال بنانے کی بجائے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا حکومت میں رہتے ہوئے عمران خان نے کون سی فیکٹری یا شوگر مل بنائی؟ وزیراعظم عمران خان نے کوئی اثاثے نہیں بنائے، اس طرح پہلے ورلڈ کپ جیتا اور اب غریب کا دل جیتا ہے، وزیراعظم عمران خان عوام سے محبت کرتے ہیں اور ان کا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے،عمران خان نے کرکٹ سے کمایا ہوا پیسہ شوکت خانم میں جمع کرا دیا، عمران خان نے 3 شوکت خانم اسپتال بنائے ہیں اور اب اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
Related Posts
عقیدت ختم نبوت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ھو سکتا، فرید پراچہ
- Rizwan Malik
- دسمبر 12, 2017
- 0
سیالکوٹ سید عارف حسین شاہ جماعت اسلامی کے مرکزی رھنما فرید احمد پراچہ نے پسرور میں پیغام مصطفی کانفرس سے خطاب کرتے ھوہے کہا عقیدت […]

52 روز تک بند گھر میں تنہا رہ جانے والی بلی جسے قدرت نے بچا لیا
- Rizwan Malik
- ستمبر 9, 2021
- 0
اسلام آباد:ہالینڈ کے ولارڈنگن نامی قصبے میں ایک بلی 52 روز تک ایک مقفل گھر میں تنہا بند رہنے کے باوجود بچ گئی۔یہ خوش قسمت […]

نیشنل امیچر گالف چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع
- Rizwan Malik
- اپریل 18, 2024
- 0
چیمپئن شپ 21 اپریل تک جاری رہے گی 197 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اسلام آباد: پاکستان گالف فیڈریشن (PGF) کے زیراہتمام 63 […]
