ماضی میں وہ اپنے پسندیدہ سیاستدان کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار بھی کر چکی ہیں

لندن :متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے حال ہی میں اپنے پسندیدہ اور ناپسندیدہ سیاستدان کے حوالے سے بتایاہے ۔ لندن میں ایک آفس کے دورے اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کے دورانحریم شاہ نے پاکستانی کمیونٹی کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں۔ جبکہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے صوبائی وزیر
فیاض الحسن چوہان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ میرے ناپسندیدہ سیاستدان ہیں۔
اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ اداکارائیں مجھ سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر جاری ویڈیوز میں حریم شاہ خود بھاری رقم برطانیہ منتقل کرنے کا اعتراف کر رہی ہیں۔
حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا کیلئے سفر کیا تھا، حریم شاہ نے بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور ان ویڈیوز میں اعتراف کیا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنا بڑا اماونٹ لے کر آرہی تھی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔حریم نے اپنے فالوور سے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ رقم لاتے وقت خیال کیجیے گا کیونکہ پکڑ لیتے ہیں، مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتے، میں تو بہت آسان اور محفوظ طریقے سے پہنچ گئی۔
خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبریں میڈیا پر چلنے اور ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کے آغاز کے فوری بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے ڈیلیٹ کردیں اور اب وہ اپنے سابقہ بیان سے بھی مکر گئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

