جاوید انتظار نے کوٹ رادھا کشن میں کاروبار مرکز کا افتتاح کیا

لاہور: کیریئر ایمپلائمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سی ای او جاوید انتظار نے کوٹ رادھا کشن میں کاروبار مرکز کا افتتاح کیا.اے کے کلاتھنگ اینڈ سٹچنگ سنٹر اعظم آباد روڈ میلاد چوک کوٹ رادھا کشن کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر اسلام آباد کیریئر کالجز پروفیسر محمد عامر ، کاروباری طبقے، ماہرین تعلیم اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید انتظار نے کہا کہ رزق حلال کمانے والا اللہ کا دوست ہوتا ہے ۔ محنت اور ایمانداری سے کاروبار کرنے والا دنیا اور آخرت کی کمائی کرتا ہے .خود احتسابی حرام خوری سے بچا سکتی ہے.نبی کی سنت ہونے کی وجہ سے اللہ نے کاروبار میں برکت رکھی ہے.
انہوں نے کہا کہ آج کوٹ رادھا کشن میں آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں. کاروباری سرگرمیاں تیز ہونے سے لوگوں کے لئے روزگار کے دروازے کھلتے ہیں.بعد ازاں انہوں نے کاروباری مرکز کا افتتاح کیا.جس کے بعد خصوصی دعا اور حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی.