کروڑوں روپے کرپشن کے باوجود وزارت قومی صحت نے انہیں معاف کر دیا اور کلین چٹ تھما دی ہسپتال انتظامیہ بھی بے بس

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال پولی کلینک اسلام آباد میں سزا یافتہ اور جیل کاٹ کاٹنے کے باوجود متعدد ڈاکٹر دوبارہ اپنی ڈیوٹیوں پر اسی گریڈ پر کام کر رہے ہیں ۔چارسال قبل آکسیجن سلنڈر فرا ڈ میں متعدد افسران کو ایف آئی اے نے گرفتارکرلیا تھا اور کئی ماہ کی جیل بھی کاٹی تھی اور ان کو سزائیں بھی ہوئی تھیں ذرائع کے مطابق ان افسران پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات تھے ۔ ذرائع کے مطابق ان ڈاکٹروں کیخلاف وزارت صحت نے بھی ایکشن لیا تھا مگر بعد کئی سالوں بعد پیسے واپس کرنے کی بنیاد پر ان لوگوں کو معاف کر دیا گیا ہے اور وزارت قومی صحت نے بھی ان کو کلین چٹ دیدی ہے ۔ ڈاکٹر افتخار نارو اور ڈاکٹر فیاض شیخ اس وقت بڑے عہدوں پر کام کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں سب چلتا ہے وزارت نے جب معاف کر دیا ہے ہم کیا کر سکتے ہیں سب اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں ۔

