کپتان کو انتخابی دنگل میں اترنے والوں کے نام فائنل کرنے کا مشورہ

لاہور…نورالعارفین
عام انتخابات کی تیاریاں، کپتان کو انتخابی دنگل میں اترنے والوں کے نام فائنل کرنے کا مشورہ،کپتان کو سئینر رہنماوں نے مشورہ دیاہے کہ حلقوں میں متوقع امیدواروں کے نام جلد فائنل کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اندر انتخابات کی تیاریوں کا حکم تو دے دیا گیا ہے لیکن امیدواروں کے نام فائنل نہ کرنے سے تحریک انصاف کے حلقوں میں بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے۔
سینئر پارٹی رہنماوں نے کپتان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کردیں کیونکہ اگر انتخابات سے دو ماہ پہلے نام فائنل کیے گئے تو پارٹی کے اندر محاذ آرائی میں اضافہ ہوگا۔انتخابات کے قریب جاکر نام فائنل کرنے سے بہت سے لوگ ناراض بھی ہونگے ، اگر اب نام فائنل کردیئے جاتے ہیں تو جہاں پارٹی کو اچھی تیاری کا موقع ملے گا وہیں جو لوگ اب ناراض ہونگے انہیں منانا بھی آسان ہوگا، رہنماوں کا مشورہ ہے کہ انتخابی امیدواروں کے نام فائنل کرکے انہیں حلقے میں کام کرنے دیا جائے۔ پارٹی رہنماؤں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کو صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں کو نام دینے کے اختیارات بھی دیے جائیں۔