اسلام آباد … پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کوکاروباری واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کے ذریعے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس اتفاق کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف سے ملاقات میں کیا جنہوں نے ایرانی سفارت خانہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورکے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اثرات، گوادر چاہ بہار بندرگاہوں کے پاکستان اور ایران کی معیشت پر مثبت کردارکے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیاگیا کہ معاشی ترقی کے ثمر خوشحالی کے لئے امن اور دونوں ممالک کے خوشگوار تعلقات کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ سینیٹر محمد علی سیف نے زوردیا کہ دونوں ممالک کو علاقائی امور پر دوستانہ انداز میں غور کرنے کی ضرورت ہے اور برادرانہ ہمسائیگی کے خوشگوار تعلقات کو غلط فہمیوں کی زد میں آنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انہوںنے پارلیمانی اور مختلف سطحوں پر وفود کے تبادلوں کی اہمیت پر بھی زوردیا۔
Related Posts

موجودہ بجٹ تاجر و عوام دشمن غیر حقیقی بجٹ ہے کاشف چودھری
- Rizwan Malik
- جون 13, 2020
- 0
اسلام آباد : مر کزی تنظیم تا جران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے وفاقی بجٹ پر ملک بھر کی تاجر برادری کی طر […]

عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان
- Rizwan Malik
- ستمبر 22, 2023
- 0
پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کا خیرمقدم، تحریک انصاف کی جانب سے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصل اسلام آباد : الیکشن […]

چولستان میں غربت مکاو پروگرام کے تحت خواتین کی تربیت
- Rizwan Malik
- اکتوبر 27, 2017
- 0
یاسرآکاش چوہدری محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاولپور کی سربراہی میں چولستان میں غربت مکاو پروگرام کے تحت خواتین کی تربیت […]
