
اسلام آباد:چین کے وزیر برائے پبلک سیکیورٹی زائو کیزہی (Mr. Zhao Kezhi) کا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے نام مراسلہ۔انہوں نے مراسلہ میں پاکستان کا 89 ویں، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی انٹرپول ایگزیکٹو کمیٹی انتخاب میں چین کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور داسو دہشتگردی واقعہ تحقیقات میں چین کی معاونت کرنے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
چینی وزیرنے کہا کہ ایشیا میں چین کے نمائندہ کیلئے انٹرپول ایگزیکٹو کمیٹی میں پاکستان کی حمایت کیلئے شکر گذار ہیں۔ پاکستان اور چین دو طرفہ امور میں اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مزیدتعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے آپکے ساتھ باہمی تعاون کے خواہاں ہیں۔ چینی وزیرنے کہا کہ پاکستان نے داسو دہشتگردی واقعہ تحقیقات میں چین کی معاونت میں بہترین کردار ادا کیا۔ چینی وزیر نے نئے قمری سال کیلئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے لئے نیک تمناں کااظہار




