اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایچ ایٹ فور نے دوسالہ مدت کے لیے اپنی نئی انتظامی کمیٹی کا انتخاب کرلیا

اسلام آباد:اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی ایٹ فور نے سال 24-2022 کی دوسالہ مدت کے لیے اپنی نئی انتظامی کمیٹی کا انتخاب کرلیا ۔ پرنسپل ڈاکٹر فردوس زہرہ بشیر کی نگرانی میں کالج کے آڈیٹوریم میں انتخابی عمل مکمل ہوا۔ پولنگ کے عمل میں دو سینئر اساتذہ نے پولنگ آفیسر کے طور پر پریزائڈنگ آفیسر کی مدد کی ۔ شرکا نے والدین/سرپرستوں کی طرف سے آصف علی کو صدر، محمد صیاد خا ن کو فنانس سیکرٹری جبکہ طاہر محمود اعوان اور ثنا ریحان کو ایگزیکٹو ممبر منتخب کرلیا ۔کالج سٹاف کی طرف سے مس ثمینہ طاہرہ جنرل سیکرٹری ، مس سعیدہ اعوان اور مس شاکرہ سعید ایگزیکٹو ممبران ہونگی۔انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد کمیٹی چیئرپرسن ڈاکٹر فردوس زہرہ بشیر نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔ اس موقع پر سی ایم سی چیئرپرسن اور پرنسپل ڈاکٹر فردوس زہرہ بشیر نے کمیونٹی اور کالج کے درمیان موثر اور نتائج پر مبنی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ طلبا کی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جا سکے۔سی ایم سی کے نومنتخب صدر آصف علی نے کہا کہ نئی کمیٹی ادارے کی بہتری کے لئے کمیونٹی کے متحرک کردار کو یقینی بنائے گی۔