لاجز میں حکومت اور اپوزیشن میں خوفناک ٹکرائو ملکی مفاد میں نہیں،جاوید انتظار

اسلام آباد:چیئرمین اسلام آباد آزاد گروپ جاوید انتظار نے سپریم کورٹ سے پارلیمنٹ لاجز معاملے پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاست نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی نہج پر پہنچ چکی ہے. لاجز میں حکومت اور اپوزیشن میں خوفناک ٹکرائو ملکی مفاد میں نہیں.سیاسی خانہ جنگی سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے .تحریک عدم اعتماد دلیل اور منطق سے عاری آئینی اور جمہوری عمل ہے.جو حکومت اور عمران خان کی ناقص کارکردگی کو شک کا فائدہ دینے کے مترادف ہے .

