قومی اسمبلی کے جمعہ کے اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم ایجنڈ ے میں شامل کر لی گئی اجلاس پندرہ روز یا پھر غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کا امکان

اسلام آباد(قاضی بلال )ستائیس مارچ کے جلسہ میں وزیراعظم کیا سرپرائز دے سکتے ہیں اس پر سوالات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے ان برے حالات میں عمران خان کو مشکل سے نکالنے میں مدد کی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم ستائیس کے جلسہ میں سارشوں کو بھی بے نقاب کر سکتے ہیں ان خلاف جو ملکی اور عالمی سطح پر ہو رہی ہیں اس کے بارے میں کھل کر بات کریں گے ۔ دوسری جانب جمعہ کے قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتاد کی تحریک کو شامل کر لیا گیا ہے جمعہ کا اجلاس علامتی ہوگا ایم این اے کی وفات پر دعا کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا سپیکر قومی اسمبلی اجلاس پندرہ دن یا پھر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر سکتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کی اطلاعات اس وقت گردش میں ہیں۔چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی اطلاعات اس وقت گردش میں ہیں، تاہم اب تک ان اطلاعات کی تصدیق تو نہیں ہوسکی ہے، لیکن عمران خان اور چوہدری نثار ماضی میں ایک دوسرے کے بارے میں کیا کچھ کہتے رہے ہیں، دوسری جانب چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ چار سال سے اقتدار کے روزے کا افطار بہت جلد دھوم دھام سے کروں گا،یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے وزیر اعظم ہاس میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا تھا کہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی ہے ان سے 40 سال پرانا تعلق ہے۔

