
کابل : افغانستان میں طالبان کی حکومت نے ملک میں رمضان کو خوش آمدید کہتے ہوئے یکم رمضان کوملک بھر میں عام تعطیل کاا علان کیاہے۔ افغانستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور آج ملکی تاریخ میں پہلی بار دو اپریل کو یکم رمضان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ جس کا اعلان گزشتہ روز چاند نظر آتے ہی کر دیا گیا تھا۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور آج وہاں پہلا روزہ ہے جب کہ افغانستان میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔
افغانستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے جس کے بعد سے دو اپریل سے ماہ صیام کا آغاز ہوگا۔
اس موقع پر طالبان حکومت کی جانب سے یکم رمضان المبارک یعنی آج 2 اپریل کو افغانستان بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
یہ اعلان افغانستان کی وزارت لیبر اور سماجی امور کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے تحت آج ملک بھر میں عام تعطیلہے۔
دوسری جانب افغانستان کے نائب وزیراطلاعات اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کل یکم رمضان المبارک کو ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔انہوں نے کہا کہ کل رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا پہلا دن ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔



