چین کے پسماندہ علاقوں میں آنے والی تبدیلیوں کے شاہد، آئی ژائی پل کی دسویں سالگرہ

چھانگشا(شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں شیانگ شی توجیا اینڈ میا خوداختیار پریفیکچر کے شہرجی شو میں آئی ژائی سسپنشن پل کو ٹریفک کے لیے کھولنے کی دسویں سالگرہ منائی گئی۔ یہ پل اس پہاڑی علاقے میں گزشتہ ایک دہائی سے مقامی لوگوں کے لیے سفر اور ترقی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم انفراسٹرکچر کے طور پر کام کررہا ہے۔ دیہانگ کی گہری کھائی پر پھیلے ، آئی ژائی پل کو جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی سے ہونان کے چھانگشا شہر تک ایکسپریس وے کے حصے کے طور پرتعمیر کیاگیا تھا، جس نے دونوں شہروں کے درمیان نقل و حمل کو بہت آسان بنایا ہے۔ ہونان کی روڈ اینڈ برج کنسٹرکشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے انجینئرسوچھیاو جیانگ کے مطابق زمین سے 355 میٹر بلند اس پل کی زیادہ سے زیادہ لمبائی1ہزار176 میٹر ہے جو ملک میں پلوں کی تعمیراتی تاریخ میں ایک مثال ہے۔ سو نے بتایا کہ 28 اکتوبر 2007 سے تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا تھا اور تعمیراتی ٹیموں کو پیچیدہ جغرافیائی حالات اور وسائل کی کمی کے متعدد چیلنجوں پر قابو پانے میں پانچ سال لگے۔پچھلی دہائی کے دوران، یہ پل چین کی غربت کے خاتمے کی حکمت عملی کا بھی ایک شاہد ہے، غربت کے خاتمے کی حکمت عملی کا آغاز اس پل سے صرف 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شیباڈونگ گائوں سے کیا گیا تھا۔ مقامی حکام اور نسلی گروہوں کی آبادی والے آس پاس کے دیہات کے رہائشی غربت کے خاتمے کی کوششوں میں اس پل کے ذریعے نقل وحمل اور سیاحت کی شکل میں فوائد کوسراہتے ہیں۔ مقامی رہائشیوں میں سے ایک 31 سالہ یانگ میکائی کا کہنا ہے کہ جب سے یہاں ارد گرد سیاحتی مقامات بنائے گئے ہیں۔ سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے ، پھل اور چائے فروخت ہورہی ہے مزید نوجوان جنہوں نے اپنے آبائی علاقوں
میں مواقع دیکھے ہیں وہ واپس آ رہے ہیں۔یانگ کی پیدائش آئی ژائی ٹان شپ کے گاں جیاتنگ میں ہوئی ، جو کبھی دیہانگ کے اس وادی میں میا نسلی گروہ کا غربت زدہ گاں تھا۔ اسے گاں سے باہر نکلنے کے لیے تقریبا تین گھنٹوں تک ناہموار راستوں پرچلنا پڑتا تھا۔ خوش قسمتی سے، وہ جی شو کے کالج سے اپنی تعلیم مکمل کرنے میں کامیاب ہوئی اور 2018 سے پہلے اس نے شہر میں کام کیا۔ جیسا کہ جیاتنگ گاں میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات پل کی تعمیر کے بعد تیار کی گئیں، اور دیگر بنیادی ڈھانچہ بشمول سپلائی کا پانی، بجلی اور مضبوط مکانات، جو جیاتنگ گاں کے پارٹی سیکرٹری شی دالن نے متعارف کرائے ۔ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی آمد سے، جیاتنگ گاں کے رہائشیوں کو زیادہ سے زیادہ کاروباری مواقع میسر آئے ہیں۔ یانگ میکائی نے گاں میں اپنا دیہی طرز کا ریستوران شروع کیا اور بعد میں ساتھی گاں والوں کے ساتھ مل کر میا طرز کے کپڑے بنانے کے لیے ایک ورکشاپ کھولی۔یانگ نے کہا کہ وہ سیاحتی سیزن کے دوران ایک ماہ میں 10 ہزار یوآن (1ہزار574 امریکی ڈالر) سے زیادہ کما سکتے ہیں، میا طرز کے ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے اور دیگر زرعی مصنوعات کی فروخت سے ان کی سالانہ آمدنی تقریبا 70 ہزار یوآن (11ہزار15 امریکی ڈالر) ہے۔ جیسا کہ آئی ژائی پل نے چین کی جانب سے گزشتہ ایک دہائی میں مکمل غربت کیخاتمے کا مشاہدہ کیا ہے اب وہ دیہی زندگی کو مکمل طور پر آگے بڑھانے کی جاری کوششوں کے تحت آنے والی مزید تبدیلیوں کا عینی شاہد ہوگا۔