مولوی کی لمبی لمبی سورتیں ،نکاح لیٹ ووٹنگ میں تاخیر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

شہباز شریف کی حالت کچھ کچھ اس دولہا کی سی ہے جس کا نکاح تاخیر کا شکار ہو رہا ہواور مولوی لمبی لمبی سورتیں پڑھے جا رہا ہو
آج کل کی لڑکیاں اپنی رخصتی کے وقت نہیں روتیں جتنا عمران خان اقتدار سے اپنی رخصتی پر رو رہے تھے
ایک صارف نے لکھا کہ کسی نے ایک دانشور سے پوچھا کہ موت سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ کوئی ہے تو فرمایا گیا کہ ہاں!کسی سلیکٹڈ کا شیروانی اتارنا


اوکاڑہ (وارث حیدری)وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے میں تاخیر پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے،ایک صارف نے لکھا کہ کچھ بچے صبح ٹوائلٹ میں جان بوجھ کر زیادہ وقت لگاتے ہیں تاکہ سکول کا وقت نکل جائے ، ووٹنگ تو کروانا ہو گی،ایک صارف نے لکھا کہ ایمر جنسی لگی تو پی ٹی آئی کا پتہ صاف، استعفی دیا تو عمران کا پتہ صاف،توہین عدالت کی تو سپیکر، ڈپٹی سپیکروزیر اعظم کا پتہ صاف،پپو تو بچ نہیں سکتا،ایک صارف نے لکھا شہباز شریف کی حالت کچھ کچھ اس دولہا کی سی ہے جس کا نکاح تاخیر کا شکار ہو رہا ہواور مولوی لمبی لمبی سورتیں پڑھے جا رہا ہو،ایک صارف نے لکھا کہ اتنا تو آج کل کی لڑکیاں اپنی رخصتی کے وقت نہیں روتیں جتنا عمران خان اقتدار سے اپنی رخصتی پر رو رہا ہے،ایک صارف نے لکھا کہ کسی نے ایک دانشور سے پوچھا کہ موت سے زیادہ تکلیف دہ لمحہ کوئی ہے تو فرمایا گیا کہ ہاں!کسی سلیکٹڈ کا شیروانی اتارنا،سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے حامی صارفین ایک دوسرے کو دلچسپ اور فنی جوابات دیتے رہے ہیں۔