کیس تحریک انصاف کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے .جسے نگلنا جاسکتا ہے نہ اگلا

اسلام آباد:فارن فنڈنگ کیس پارٹی سربراہ کے احتساب کا بہترین مقدمہ ہے .کیس کا فیصلہ ملکی سیاست کے رخ کا تعین کرے گا .تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیس پر اثرانداز نہیں ہو گا . الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی رپورٹ اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے مہیا کردہ بینک اکائونٹس کی تفصیلات قوم کے سامنے ہے .اندھی سیاسی تقلید جمہوریت اور احتساب کے لیے زہر قاتل ہے چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے کہا کہ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس کے خلاف احتجاج حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے . کیس تحریک انصاف کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے .جسے نگلنا اور اگلنا تحریک انصاف کے لئے مشکل ہے .دو من دودھ میں ایک قطرہ پیشاب اسے پاک نہیں کر سکتا .الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضوں کے مطابق جلد از جلد فیصلہ کرے ۔



