سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بہترین تعلقات کی علامت ہے،مس پینگ چن شی
اسلام آباد:پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامورمس پینگ چن شِی(Her Excellency Ms. Pang Chunxue) کی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت چینی ناظم الامور کی رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور روابط کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور چینی شہریوں کیلئے ویزا میں سہولیات دینے پراتفاق چینی شہریوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے وزارت داخلہ اور چینی سفارتخانے کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے پر بھی اتفاق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار۔انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ اور لازوال ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف چین کو پاکستان کا بہترین اور قابل بھروسہ دوست تصور کرتے ہیں۔وزیر داخلہ ثنااللہ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری مخلوط حکومت پاک چین تعلقات کو نئی بلند ترین سطح پر لے جائے گی۔پاک چین دوستی خراب کرنے کی کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینگے۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریاست مکمل وسائل استعمال کررہی ہے۔ وزارت داخلہ میں فارن نیشنل سکیورٹی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستان میں غیرملکی باشندوں ؛بلخصوص چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثررابطہ کاری ہے۔ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہشت گردی کے ایسے واقعات نہ ہوں؛ انکے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان کوارڈینیش کو موثر بنایا جاررہاہے۔
چینی ناظم الامور نے کہا شہریوں کی غیر معمولی دیکھ بھال کرنے پر پاکستان حکومت کے انتہائی مشکور ہیں۔ کراچی یونیورسٹی دہشت گردی واقعے کی مکمل تحقیقات اور جلد سے جلد اصلی مجرمان تک پہنچنے کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔پاکستان کی ترقی میں چینی معاونت کا عمل جاری رہے گا۔ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور بہترین تعلقات کی علامت ہے۔



