
اسلام آباد :ایسوسی ایشن آف آل ایفلیٹڈ انسٹیٹیوشنز (آئی) نے فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات کیلئے چھ رکنی مانٹیرنگ کمیٹی بنا دی.کمیٹی سوالیہ پرچہ جات کی جانچ پڑتال کرے گی .سوالیہ پرچہ جات میں فیڈرل بورڈ پیٹرن میں کمی بیشی کو اجاگر کرے گی .صدر (آئی) جاوید انتظار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیڈرل بورڈ پہلی مرتبہ ایس ایل اوز پیٹرن پر سوالیہ پرچہ جات بنائے گا .نیا پیٹرن پر کسی قسم کی کوئی غلطی طلبا کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے .کمیٹی سوالیہ پرچہ جات کی جانچ پڑتال کر کے ارباب اختیار تک پہنچائے گی ۔

