محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو 15 دن کے اندر سیل کرنے کی ہدایت کر دی، ایک لاکھ طلباء کا مستقبل تاریک
سری نگر:محکمہ سکول ایجوکیشن نے جماعت اسلامی جموں کشمیر کے فلاح عام سکولوں پر پاپندی لگاتے ہوئے تمام سکولوں کو پندرہ دنوں میں بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے فلاحی عام ٹرسٹ کے تمام سکولوں پر پابندی لگانے کا حکم دیتے ہوئے چیف ایجوکیشن افسران کو ان تمام سکولوں کو 15 دن کے اندر سیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے مطابق طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ موجودہ سیشن کے لیے قریبی سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیں۔ سی ای اوز/زیڈ ای اوز نے طلبا کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان سکولوں میں تقریبا 10000 طلبا زیر تعلیم ہیں اور سینکڑوں اساتذہ اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔



