ساڑھی ،بارش اور ڈانس ،حرا مانی کو تنقید کا سامنا

کراچی:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی پہن کر بارش میں رقص کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔داکارہ نے بارش کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی نئی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔تصاویر میں اداکارہ نے نیلی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی اور بظاہر رقص کرتے ہوئے بارش سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں، کیپشن میں حرا مانی نے لکھا ‘بارش اور میری نیلی ساڑھی’۔
اداکارہ نے ساڑھی کے فیشن برینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘معذرت، یہ ساڑھی میں نے بارش میں پہن لی کیونکہ بارش میں اپنے اندر کی ہیروئین کو میں مار نہ سکی’۔حرا مانی کی ان تصاویر کو فیشن ہاوس کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا۔
ویسے تو بارش میں ساڑھی پہن کر بھیگتے ہوئے حرا مانی کی تصاویر ان کے مداحوں نے خوب پسند کیں لیکن کچھ لوگوں نے ان کے اس انداز کو پسند نہیں کیا اور اداکارہ پر تنقید کی۔
بعض صارفین نے حرا مانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی ‘سستی’ حرکتیں کرتی ہیں جو کسی بالغ عورت کو زیب نہیں دیتی۔
صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ایک پختہ عمر عورت ہیں جو 2 بڑے بچوں کی ماں بھی ہیں اس لیے انہیں اس طرح کا لباس نہیں پہننا چاہیے۔
ماضی میں بھی حرا مانی کو ان کے انداز، لباس اور پرفارمنس کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، اس سے قبل ان کو ساڑھی کے ساتھ ٹی شرٹ پہن کر پروگرام میں شرکت کرنے پر بھی شدید تنقید کا سامنا رہا۔