پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں واضح شکست کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کسی بھی وقت الیکشن کا بائیکاٹ کرکے پتلی گلی سے بھاگ جائے گی ؟

اولپنڈی : پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے کہا ہے کہ 17 جولائی اتحادی امیدواروں کی جیت کا دن اور عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے عمران نیازی کی سیاست کے خاتمے کا دن ہے عمران نیازی نے چار سال تک غریب عوام پر مہنگائی بم گرانے اور قوم کو غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دبانے اور اپوزیشن پر جھوٹے بے بنیاد کیسز بنانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا محمد شاہد نے کہا کہ پنجاب سمیت پورا ملک آج امن سے رہ رہا ہے عمران نیازی نے عوام کو آپس میں لڑانے اور خود حکومت میں رہ کر کھل کر عیاشیاں کرنے کے سوا کچھ نہ کیا
آج پنجاب کے عوام کا خون چوسنے والا عثمان بزدار کہاں ہے اگر ان کے ہاتھ صاف ہیں تو یہ شور ڈالنے اور رونے دھونے کے بجائے بذات خود اور فرح گوگی سمیت اپنے تمام حواریوں کو احتساب کے لئے پیش کیوں نہیں کررہے انھوں نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکے اب عمران نیازی سمیت کسی کے ڈرامے بازی میں نہیں آئیں گے 17 جولائی پی پی سات ضلع راولپنڈی سمیت پنجاب بھر سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے مشترکہ امیدوار بھاری اکثریت سے جیتیں گے ۔