پرنسپل آئی سی سی سملی ڈیم روڈ کیمپس بہارہ کہو ثوبیہ عامر کی زیر قیادت سیکشن وائز کوآرڈینیٹرز اور اساتذہ کا مشترکہ پالیسی ساز مشاورتی اجلاس

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) پرنسپل آئی سی سی سملی ڈیم روڈ کیمپس بہارہ کہو ثوبیہ عامر کی زیر قیادت سیکشن وائز کوآرڈینیٹرز اور اساتذہ کا مشترکہ پالیسی ساز مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد نصاب کی تکمیل ،مضامین کے ابواب کے ٹسٹ، فرسٹ ٹرم امتحانات سمیت ہم نصابی سرگرمیوں پر اہم فیصلے کیے گئے .سوالیہ پرچہ جات بنانے اور مارکنگ میں میرٹ کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا .ہر سیکشن کے مضامین کے اندر موجود سرگرمیوں کے عملی نالج پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے کہا ایس ایل اوز طرز تعلیم کے تحت نفسِ مضمون کی حقیقی شناسائی کو طلبا کی ذات کا حصہ بنانے کی پالیسی اپنائی جائے گی .جس سے رٹا سسٹم کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا . کارکردگی کی بنیاد پر ماہانہ بہترین استاد کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے جائیں گے .اساتذہ کی معاشی آسودگی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مثر اقدامات کئے جائیں گے .طلبا کی ذہنی اور جسمانی تربیت کی جائے گی .ان کی تکنیکی صلاحیت میں اضافے کے لیے سکلز لیب کو بروئے کار لایا جائے گا .طلبا کی شخصیت، کردار اور اعتماد سازی کے لیے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا .
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ثوبیہ عامر نے کہا کہ آئی سی سی سملی ڈیم روڈ کیمپس کے فیڈرل بورڈ میٹرک سال 2022 میں ٹاپ تھری پوزیشز میں آنے کے روشن امکانات ہیں .بہترین ٹیم ورک ،محنت اور ایمانداری سے مل کر کام کریں گے .طلبا ملک کا روشن مستقبل ہیں .ان کے تابناک مستقبل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا .ادارتی ڈسپلن اور قوانین میں لچک نہیں دکھائی جائے گی .انہوں نے کہا کہ اساتذہ والدین اور انتظامیہ میں باہمی ربط اور مشاورت کا منظم اور جامع نظام عمل میں لایا جائے گا .بہتر سے بہترین تعلیم اور تربیت کیلئے والدین کی رائے کو خصوصی اہمیت دی جائے گی .اگست میں داخلہ لینے والے طلبا کے نصاب کو مکمل کرنے کے لئے تعلیمی منصوبہ بندی کر لی ہے ۔
اجلاس میں پرائمری سیکشن کی کوارڈینیٹر مدیحہ عباسی ، مڈل سیکشن کی کوآرڈینیٹر مہناس بی بی، میٹرک سیکشن کے کوآرڈینیٹر محمد اویس،سیکشن وائز ڈسپلن انچارج، منتظم امتحانات ،ایونٹ انچارج اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔