پرویز الہٰی کی جانب سے پنجاب بھر میں رات 9بجے دکانیں بند کرنے کا حکم معطل

لاہور : نئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے تاجروں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے پنجاب بھر میں رات 9بجے دکانیں بند کرنے کا حکم معطل کر دیا ہے۔انہوں نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔
پنجاب بھر میں رات نوبجے دکانیں بند کرنے کے حکم نامے کو معطل کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ تاجر برادری کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے اوقات کار پر پابندی ختم کی۔
وزیر اعلی پنجاب نے سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پرویز الہی کا کہنا ہے کہ تاجر برادری رات گئے تک کاروبار کرسکے گی۔