پنجاب کے بعد وفاق میں بھی کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد میں تمام کاروبار اور دکانیں رات گئے تک کھولنے کی اجازت ہے، ڈپٹی کمشنر

اسلام آباد: پنجاب کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور ، تمام کاروبار اور دکانوں کو رات گئے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔ کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ 11 اگست سے کاروباری بندش کے اوقات پر سے عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام کاروبار اور دکانیں رات گئے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کے اوقات سے بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے پہلے ہی پنجاب میں یہ پابندی ختم کر دی تھی ۔ پنجاب کی طرح توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے حکومتی احکامات کے بعد اسلام آباد کی مارکیٹیں، دکانیں، کاروبار اور تجارتی مراکز رات کو جلد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔