بھارت میں گھر کے اندر عجیب الخلقت جانور کی آمد، عوام میں خوف اور تجسس

https://twitter.com/i/status/1562336849217335299

بہار:بھارت کی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور میں ایک عجیب الخلقت جانور سامنے آیا ہے جسے پہلے کبھی نہیں دیکھ ا گیا جس کی وجہ سے تاحال کوئی اس کے نام سے واقف نہیں ہے اور مختلف لوگ اسے مختلف نام دے رہے ہیں ،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس جانور کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگ اس وقت تک دیکھ چکے ہیں لیکن کوئی بھی یہ بتانے سے قاصر ہے کہ یہ کیا چیز ہے۔
سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست بہار کے ضلع مظفر پور سے سامنے آئی ہے جس میں ایک عجیب و غریب جانور کو دیوار پر چلتے ہوئے اور وپر چڑھتے دیکھا گیا۔اس جانور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں دیکھ چکے ہیں اور اسے دیکھ کر خوفزدہ بھی ہورہے ہیں۔جہاں لوگوں میں خوف ہے وہیں یہ تجسس بھی ہے کہ آخریہ ہے کیا چیز۔
اب تک سامنے آنے والی خبروں کے مطابق ا س جانور نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا ہے۔
ویڈیو میں جانور کو ایک کمرے کے اردگر گھومتے دیکھا جاسکتا ہے اور یہ تیزی سے دیوار کے ریک پر چل رہا ہے۔یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ ویڈیو کس جانور کی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اندازے لگائے جارہے ہیں، کچھ لوگوں نے اسے کتا کہا جبکہ کچھ اسے منگوز سمجھ رہے ہیں۔
زیادہ ترین لوگ جانور کو دیکھ کر الجھن میں اور خوفزدہ نظر آئے، ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ سانپ اور کتے کا مکسچر ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس عجیب و غریب جانور کوکئی لوگوں نے دیکھا بڑھی بات یہ ہے کہ یہ جانور گھر کے اندر دیکھا گیا ہے لیکن اس جانور نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔جس کے باعث لوگ اس سے خوفزدہ بھی ہے اور اس کے بارے میں جاننے کے لئے متجسس بھی ہیں۔
اب تک اس ویڈیو کو ٹیوٹر کے ذریعے کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں تاہم دنیا بھر میں کوئی بھی اس کو پہچاننے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے کہ یہ کیا چیز ہے۔