اسلام آباد :کیریئر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کافیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ شاندار رہا ۔اسلام آباد کیریئر کالج کیانی روڈ بہارہ کی ہونہار طالبات مریم مظہر 1041 ، علینہ منظور 1034 نے نمبرلے کر انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔کیریئر کوچنگ سنٹر جی۔ سیون ستارہ مارکیٹ کی طالبہ نے پری میڈیکل میں 1032،لائبہ ظفر نے 1024،ریحاب خالد نے 1024 جب کہ کیریرکوچنگ سنٹر کیانی روڈ بہارہ کے طالب علم ابوبکر نے 1020 نمبر حاصل کیے ۔
دیگر طلبا وطالبات میں میسم تمار 1019،شفق انمول 1011،ہدا طارق 1007،حمنہ ظفر 1000،محمد قاسم 995،ربیعہ وارث 990،نائلہ حبیب 990،ملائکہ 988،زلیخا غفار 988،فرح وحید 980، نمرہ حسن 979،سعد احمد 972،محمد واصف 965،مہک جارج964،محمد سلمان 953 اور ثاقب احمد 952 نمبر لے کر کامیابی کی فہرست میں نمایاں رہے۔جب کہ 900 سے 950 کے درمیان نمبر لینے والوں میں پچاس سے زائد طلبا و طالبات شامل ہیں۔
چیئرمین کیریر گروپ آف انسٹی ٹیوشنز جاوید انتظار، ڈائریکٹر پروفیسر محمد عامر ،پرنسپل کیریئر کوچنگ سنٹر جی-سیون برانچ امتیاز احمد شاہ ،پرنسپل کیریر کوچنگ سنٹر سملی ڈیم روڈ بہارہ کہو برانچ سالم العزام ،وائس پرنسپل اسلام آباد کیریئر کالج کیانی روڈ بہارہ کہو محمد عدنان عباسی نے شاندار کامیابی پر طلبا، اساتذہ اور والدین کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نتائج ہماری پہچان ہیں ۔
اسلام آباد کیریر کالجز اور کیریر اکیڈمیز کی ملک بھر میں برانچیں کھولیں گے ۔آئی سی سی نے سکور کے نام سے انٹری ٹسٹ کا پروجیکٹ شروع کیا ہوا ہے ۔انٹری ٹسٹ میں بھی اسی سال ملک میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں گے ۔ایک مربوط منظم جامع اور ٹھوس تعلیمی منصوبہ بندی سے اپنے نتائج مزید بہتر کریں گے۔


