آئی ایم سی جی آئی ایٹ فور میں عشرہ رحمت العالمین ۖ کا انعقاد

طالبات نے مضمون نویسی ،چارٹ نویسی ،خطاطی ،نعت کے مقابلوں میں حصہ لیا


اسلام آباد: اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات آئی ایٹ فور میں عشرہ رحمت العالمین ۖ کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،طالبات نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نبی پاک ۖ کی سیرت طیبہ اور اخلاق حسنہ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات آئی ایٹ فو رمیں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فردوس زہرہ بشیر کی زیرنگرانی عشرہ رحمت العالمین ۖ کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقادکیا گیا جن میں طالبات اور کالج سٹاف نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ طالبات نے خطاطی ،چارٹ نویسی ،مضمون نویسی ،قرات اور نعت کے علاوہ سیرت طیبہ ۖ کے حوالے سے دیگر عنوانات کے ذریعے نبی پاک ۖکی سیرت پاک اور اخلاق حسنہ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا ۔
عشرہ رحمت العالمین ۖ کے اختتام پر تذکرہ شان رسالت ۖ کا انعقادکیا گیا جس میں مختلف مقابلوں کی پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے رفاہ یونیورسٹی کے حافظ وقاص ، اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر علی طارق نے بھی خطاب کیا اور سیرت طیبہ ۖ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی ۔