روڈا میں 700 کنال زمین صحافیوں کو دی گئی ،پریس کلب ملازمین کو بھی 5، 5 مرلے کے پلاٹس دیے جائیں گے

لاہور:وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے صحافیوں کیلئے بڑے تحفے کا اعلان کرتے ہوئے لاہور میں صحافی کالونی فیز 2 کیلئے زمین الاٹ کرنے کی منظوری دے دی۔
آج نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ روڈا ایریا میں صحافی کالونی فیز 2 بنایا جائے گا، صحافی کالونی فیز 2 سے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔ وزیراعلی نے 700 کنال اراضی صحافیوں کیلئے مختص کرنے کی منظوری بھی دیدی۔
ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے ملازمین کو بھی 5، 5 مرلے کے پلاٹس دیے جائیں گے، ممبرشپ نہ رکھنے والے بیمار اور معذور صحافیوں کو بھی پلاٹس دینگے۔ وفات پاجانے والے صحافیوں کی فیملیز کو بھی پلاٹس دینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ بی بلاک کے متاثرین کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے گا، بی بلاک کیمتاثرین کوان کاحق لوٹائیں گے۔
لاہور میں صحافی کالونی کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کے بعد راولپنڈی کے صحافیوں کے لئے بھی میڈیا ٹائوں فیز ٹو کی راہ ہموار ہوگی۔


