
اسلام آباد : چئیرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہا ہے کہ کیرئیر گروپ کامیابی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔سال 1996 سے تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انکی بنیاد محنت، ایمانداری، سوچ اورنظریے پر محیط ہے۔جسکا محور ا ور مقصد ملک کے لئے متحرک اور فعال قیادت تیار کرنا ہے۔ جی۔سیون مرکز ستارہ مارکیٹ،کیانی روڈ بہارہ کہو اور سملی ڈیم روڈ بہارہ کہو میں کامیابی کے بعد اب غوری گارڈن میں نئے کیمپس کا آغاز کر رہے ہیں۔جس میں پلے گروپ تا بارہویں جماعت تک سکول/کالج کی کلاسز ، کیرئیر اکیڈمی شام کی ٹیوشن کلاسز میں تمام مضامین پڑھائے جائیں گے۔ سکور انٹری ٹسٹ تیاری کلاسز بھی لے رہے ہیں۔جن سے پڑھ کر ہمارے طلبا اور طالبات ملک کے نامور میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے۔ جن میں لاتعداد سول عسکری اور نجی اداروں میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سکلز پروگرامز کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں ۔
چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کیرئیر انٹیٹیوشنز کے 27 سال مکمل ہونے پر تمام اساتذہ ،طلبا و طالبات ،والدین اور نان ٹیچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ کیرئیر طلبا کے مسقبل پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔ہمارے اداروں میں تین ہزار طلبا زیر تعلیم ہیں۔ دو سو سے زائد اساتذہ و دیگر سٹاف برسرروزگار ہے۔غوری گارڈن کا کیمپس کھلنے سے اللہ مذید سٹاف کو روزگار دے گا۔سستی اور معیاری تعلیم ہماری اوالین ترجیح ہے۔ہمارے تعلیمی ادارے مجموعی طور پر غریب مستحق اور پوزیشن ہولڈرز کو ڈیرھ کروڑ روپے سالانہ سکالرشپ دے رہے ہیں۔ تعلیمی سیشن 2023/24 میں سکالرشپ بڑھا دیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ ہمارے نتائج کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔ہر سال فیڈرل بورڈ میں ٹاپ پوزیشنز لے رہے ہیں۔انٹری ٹسٹ میں ملک میں ٹاپ پوزیشن لینے کے پر عزم ہیں۔
سکلز لیب کے ذریعے طلبا کی فطری ،تکنیکی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مونٹیسوری ،پرائمری اور مڈل کلاسز میں کام کر رہے ہیں۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں سائنس لیبارٹریز کے ذریعے تھیوری اور پریکٹیکل نالج کا حسین امتزاج ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ ۔طلبا کی سوچ پر کام کر کے اہداف کے تعین اور حصول کی تڑپ پیدا کر رہے ہیں۔پرائمری تا انٹرمیڈیٹ لیول تک ہر مضمون کا اسپیشلسٹ استاد رکھکر طلبا کی نفس مضمون سے آشنائی کو یقینی بنا کر مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔


