
راولپنڈی:چوھڑ ہڑپال راولپنڈی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ملک فضل الرحمان المعروف سیٹھو نے انتخابا ت میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 15 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ملک فضل الرحمان سیٹھو مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ہیں اور مسلم لیگ ن راولپنڈی کینٹ میں کئی عہدوں پر کام کرتے ہوئے پارٹی کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔
راولپنڈی کینٹ کے پرانے مسلم لیگیوں نے ان کی جانب سے الیکشن لڑنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
یا د رہے کہ پی پی 15 کا یہ حلقہ اس حوالے سے بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی پی پی 14 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔



