5سال تک مختلف مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد باالآخر اسلام میرا انتخاب ٹھہرا اور مجھے اس پر فخر ہے
کہ سونیا جنت پیشے کے اعتبار سے ماہر غذائیات ہیں،پاکستانی کھانے اور لباس بہت پسند ہیں،خود بھی بنالیتی ہوں

لاہور:27 سالہ جرمن خاتون سونیا جنت کے دل میں اسلام گھر کر گیا اور اللہ نے انہیں ہدایت دی جس پر وہ اپنے رب کی انتہائی شکر گزار ہیں۔ اسلام کے پاکستان نے بھی سونیا کو بہت متاثر کیا اور انہوں نے اپنی بقیہ زندگی پاکستان میں گزارنے کا فیصلہ کیا۔
اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان کے ساتھ شادی کرنے والی جرمن لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں بہت خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے اور اس ملک کو چھوڑ کرنہیں جانا چاہتی۔ جان لو کے مطابق سونیا جنت نامی اس لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ایک آرمی ایریا میںرہائش پذیر ہے جہاں وہ خودکو بہت محفوظ تصور کرتی ہے۔
27سالہ سونیا نے بتایا کہ اس نے 5سال تک مختلف مذاہب کا مطالعہ کیا اور بالآخر مشرف بہ اسلام ہو کر پاکستان کے عمران نامی نوجوان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی اور اب پاکستان ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ مقیم ہے۔ سونا کا کہنا ہے کہ میں اپنی باقی زندگی پاکستان میں ہی گزارنا چاہتی ہوں۔
سونیا جنت نے پاکستان کا دیسی طرز زندگی بھی اپنا لیا ہے۔ وہ شلوار قمیص پہنتی ہے اور سر پر دوپٹہ لیتی ہے۔پاکستانی کھانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونیا جنت کا کہنا ہے کہ اسے یوں تو تمام پاکستانی کھانے بہت پسند ہیں تاہم بریانی، کڑھی اور قورمہ سب سے زیادہ پسند ہیں۔ اس نے بتایا کہ میں نے یہ کھانے خود بھی پکانا سیکھ لیے ہیں۔ میں اردو زبان بھی کافی حد تک سیکھ چکی ہوں۔ واضح رہے کہ سونیا جنت پیشے کے اعتبار سے ماہر غذائیات ہے اور اپنے شوہر کا کاروبار میں ہاتھ بھی بٹاتی ہے۔




