عمران کو غیر قانونی گرفتار کرنے اور ریاستی تنصیبات پر حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر کڑی سزا دی جائے،جاوید انتظار

سلام آباد:اقتدار کے نشے میں غرق حکومت اور اندھی سیاسی تقلید نے 9 مئی کو تباہی مچائی۔حکومت نے عمران خان کو احاطہ عدالت سے شیشے توڑ کر غیر قانونی گرفتار کیا۔جس پر تحریک انصاف کے کارکنان کی اندھی تقلید نے ریاست کو نقصان پہچایا۔عمران کو غیر قانونی گرفتار کرنے اور ریاستی تنصیبات پر حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر کڑی سزا دی جائے۔
چئیرمین آزاد عوام تحریک نے غوری گارڈن میں سیاسی و سماجی کارکنان سے ملاقات میں کہا کہ کسی جماعت کے اندر جمہوریت اور احتساب کا نظام ہے نہ کارکنان کی سیاسی تربیت کے لئے اسٹڈی سرکل ہے۔مئی ملک میں قیادت کے فقدان کی روشن دلیل ہے۔غالب اکثریتی غریب و متوسط طبقہ ہر پارٹی اور لیڈر کو بناتا ہے۔لیکن اس طبقے کی انتخابی سیاست میں کوئی حصہ داری نہیں ۔سیاست کو سازش کے تحت پیسے کی لونڈی بنا کر ملک کی حقیقی اکثریتی قیادت کا بے رحمانہ سیاسی قتل کیا گیا۔آزاد عوام تحریک عام آدمی کی بات کرتی ہے۔غریب و متوسط طبقے سے قیادت اوپر لانے کے لیے کوشاں ہے۔اے اے ٹی غوری گارڈن اور اسکے ملحقہ علاقوں میں پانی اور گیس کی عدم دستیابی کی زور دار آواز بنکر ابھرے گی۔ے اے ٹی فلاحی و فکری تحریک ہے۔جسکا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ۔حق بات اور اپنے حق کے لئے مشترکہ جدو جہد ہمارا منشور ہے۔ جلد غوری گارڈن اور ملحقہ علاقوں میں بنیادی آئینی حقوق پانی اور گیس کی عدم دستیابی پر کام کروں گا۔