بجٹ سے قبل عوام کو بڑا ریلیف: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کا اعلان

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل عوام کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے ہوگئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 30 روپے سستا ہونے کے بعد نئی قیمت 258 روپے ہوگئی۔ مٹی کا تیل 12 روپے سسا ہونے کے بعد نئی قیمت 164.7 روپے ہوگئی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 152 روپے مقرر کر دی گئی۔
سب سے زیادہ کمی ڈیزل کی قیمت میںکی گئی ہے ساتھ ہی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے کے لئے کرائیوں میں کمی کا اعلان کریں تاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف کے اثرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔
خیال کیا جارہا ہے کہ عمران خان کے حالیہ احتجاج اور 9 مئی کے واقعات میں عوام کو غصہ دیکھتے ہوئے بھی اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ عا م آدمی کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مایوسی کا شکار عوام کی مایوسی اور غصے کو کم کیا جاسکے۔