بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف 30 اگست کو ستارہ مارکیٹ میں علامتی بھوک ہڑتالی دھرنا ہوگا، جاوید انتظار

اسلام آباد :بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتالی دھرنا دیں گے۔دھرنا 30 اگست بروز بدھ بوقت شام چار بجے سے سات بجے تک ستارہ مارکیٹ چوک میں دیا جائے گا۔ جس میں سی ڈی اے کی تینوں لیبر یونیز کے قائدین، عزت کمال پاشا، امان اللہ خان، مانی بٹ، بجلی گیس بحالی تحریک کے صدر ملک زاہد محمود،پی ٹی سی ایل کے صدر سید عمران جعفری،پاک پی ڈبلیو ڈی کے صدر سید ذیشان شاہ،تحریک تحفظ سرکاری ملازمین کے مرکزی رابطہ سیکرٹری راجہ عمران بگا،پختون ایکشن کمیٹی کے صدر جاوید خان بنگش،چئیرمین ملک ریاض بنگش،فیڈرل ڈیریکٹوریٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے لیڈر اظہر اعوان،اعوان یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی بانی صدر ملک آفاق اعوان، ریڈیو پاکستان کے لیبر لیڈر محمد اعجاز، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن اسلام آباد کے صدر عبدالقادر، عوامی بیٹھک کی انتظامی کمیٹی کے اراکین حاجی مقصود،شکیل خٹک،چودھری ناصر،ملک نوید اعوان،سردار اشفاق ،ملک عرفان اعوان اور سیاسی سماجی تنظیمیوں کے ذمہ دران و کارکنان اور عوام الناس شریک ہونگے۔
سیاسی و سماجی رہنما جاوید انتظار نے کہا کہ بجلی کے بلوں کیوجہ سے خودکشی کرنے والوں کی ذمہ داری ریاست پر آتی ہے۔ بلوں میں اضافی ٹیکسوں کی بھر مار سے عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ ظالمانہ ٹیکسز کا پردہ چاک کر کے حکومتی ڈاکہ بے نقاب کریں گے۔ ہم بجلی کی فی یونٹ کی قیمت بشمول ٹیکسز 28 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف پورے اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں مظاہرے کریں گے۔ہماری تحریک مطالبہ پورا ہونے تک جاری رہے گی۔