سیاسی جماعتیں کاروبار دوست پالیسیوں کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں


موجودہ معاشی پالیسیاں فرسودہ اور ایز آف ڈؤئنگ بزنس کیلئے رکاوٹ ہیں:ندیم گجر

اسلام آباد: اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سابق صدر چوہدری ندیم گجر نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن قریب آ گئے ہیں سیاسی جماعتیں اپنا منشور ترتیب دے رہی ہیں ہماری تجویز ہے کہ کاروبار دوست پالیسیوں کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، موجودہ پالیسیاں معاشی بہتری میں رکاوٹ ہیں اس لیے سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے کاروبار دوست پالیسیاں بنائی جائیں . انہوں نے کہا کہ شرح سود کو کم کیا جائے تا کہ قرضوں کی لاگت کم ہونے سے بزنس کمیونٹی کاروبار کو وسعت دینے اور نئی سرمایہ کاری کرنے میں سہولت محسوس کرے. جنرل الیکشن کے بعد منت2ہونے والی حکومتی پالیسی سازوں کو چاہیئے کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں پالیسی سازوں کو اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہئیے تا کہ معیشت کو پائیدار ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے، عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں ، بے روزگاری و غربت کم ہو ، برآمدات و ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہواور معیشت بحالی کی طرف گامزن ہو سکے.