راولپنڈی: اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے مصیبت و الم میں کام آنا انسانیت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے این جی اوز(فلاحی تنظیمات) کے عالمی دن کے حوالے سے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ انسان جو بلا معاوضہ یا بغیر لالچ کے انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ہے وہ رضا کار یا والینٹرز ہے قوم آج کے دن معاشرے کی بہتری کیلئے سرگرم عمل فلاحی تنظیمات کی خدمات کی معترف ہے ملک میںہرمصیبت وآزمائش کے وقت زلزلہ ہو یا کرونا،سیلاب ہو یا کوئی اور آفت،دہشتگردی کے خلاف جنگ ہویاکوئی حادثہ ہماری فلاحی تنظیمات اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر قوم کو مشکلات سے نکالنے اور مصیبت زدوں کی مدد میں مصروف عمل رہی ہیں اور اپنی پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی کی اور ہیروز کی طرح کھڑے رہے، خاص طور پر8 اکتوبرکے زلزلہ پر توقوم کا ہر فرد ہی انسانیت کی خدمت کرتا نظر آیا اور یہی مقصد محلوظ خاطر رہا ،ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا ایک انسان کی جان بچانا انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔
تمام والینٹرز محنت و خدمت کا سفر جاری رکھیں اللہ دنیا و آخرت میں اس کا صلہ و اجر ضرور دے گا رضاکاروں کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی کے نتائج دور رس اور آنیوالی نسلوں کیلئے بہترین ہو سکتے ہیں۔



