صدرآصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے: اعلامیہ
الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سے قوم کی خدمت کرنیکا اعزاز حاصل ہواہے جس کی کوئی تنخواہ نہیںلونگا،محسن نقوی

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باعث اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا، صدرآصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرناہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی ہے۔
دوسری طرف وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کو قلمدان سونپے جانے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت ملنے کے بعد محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سے قوم کی خدمت کرنیکا اعزاز حاصل ہوا۔وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ میں نے اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔
ملکی معاشی چیلنجز : صدر مملکت آصف زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ



