ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سمیت 13 میچز کے اضافی ٹکٹس کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہو گی
گرینڈ پریری اسٹیڈیم اور بروورڈ کانٹی اسٹیڈیم کے پیکیجز کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شائقین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے اورآئی سی سی) نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اضافی ٹکٹس کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سمیت 13 میچز کے اضافی ٹکٹس کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہو گی۔جس میں پاکستان کے آئرلینڈ اور امریکا کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی فروخت بھی شامل ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 55 میں سے 51 میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں، ابتدائی طور پر اضافی ٹکٹس کی فروخت میں ویسٹ انڈیز اور نیو یارک اسٹیڈیم کے ہاسپیٹلٹی پیکجز کی فروخت بھی شامل ہے۔
آئی سی سی کے مطابق امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم اور بروورڈ کانٹی اسٹیڈیم کے پیکیجز کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 6 ڈالر جبکہ زیادہ 35 ڈالر رکھی گئی ہے۔ ٹکٹس بیلٹنگ میں اب تک 1 ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسی سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔
۔۔۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: شائقین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی



