وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مزار قائد پر حاضری،وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملے

کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی ۔ انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی ، اپنے دورہ کراچی کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ملے ۔
محسن نقوی نے مزار قائد پر ملک کی ترقی، امن اور وطن عزیز کے امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کے لئے دعا کی ۔انہوں نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہماری منزل ہیان کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کراچی پہنچنے کے بعد مزار قائد گئے-محسن نقوی نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی- وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملک کی ترقی، قیام امن، استحکام اور سالمیت کے لئے دعا کی-محسن نقوی نے وطن عزیز کے امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کے لئے خصوصی دعا کی-وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیٹر بک میں تاثرات درج کئے-محسن نقوی نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور ان تھک محنت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہماری منزل ہے-قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات،وزیر اعلی سندھ نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کا منصب سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد یتے ہوئے کہا جس محنت سے آپ نے پنجاب حکومت کے امور سر انجام دئیے۔ امید ہے کہ اسی جذبے سے آپ وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مراد علی شاہ کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔