وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پر چوروں کے خلاف کریک ڈان کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں
اسلام آباد:ملک بھر میںبجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے لئے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔حکومت کی جانب سے بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہو ا جس میں ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔محسن نقوی نے کہا اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔انہوںنے کہا انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی بھی ہدایت ۔
اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت
ایک ماہ کی مقررہ مدت میں تمام زیرالتوا پرموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔
وزیر داخلہ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی


