6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط سے ریاست کے اندر طاقت نما ریاست کے تاثر کو تقویت ملتی ہے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط سے ریاست کے اندر طاقت نما ریاست کے تاثر کو تقویت ملتی ہے۔عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مداخلت ریاست کے لئے زہر قاتل ہے۔ خط کے مندرجات کی روشنی میں ملوث افراد کے خلاف سپریم کورٹ غیر جانبدارانہ کاروائی کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ عدلیہ ہو یا خفیہ ادارے اختیارات کا غلط استعمال ناقابل معافی قومی جرم ہے۔ چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے ججز کے خط پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اور قومی اداروں کے اپنی آئینی حدود وقیود سے تجاوز کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ خط کے مندرجات سے عام آدمی بری طرح مایوس ہوا ہے۔ اداروں کو اپنی روش اور مزاج کو قومی مفاد کے لئے بدلنا ہوگا۔
اداروں کو اپنی روش اور مزاج کو قومی مفاد کے لئے بدلنا ہوگا،جاوید انتظار



