سیالکوٹ سے
تھانہ اگوکی کے علاقہ بھبرنوالہ میں دن دیہاڑے محنت کش نوجوان کو قتل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق مقتول محمد رمضان المعروف کاکا نذیر گجر کے ڈیرے پر جانوروں کو چارہ ڈالتا تھا ممول کے مطابق محمد رمضان نے جانوروں کو چارہ ڈالنے کے لیے کھولا تو وہ حبیب اللہ +امان اللہ وغیرہ کے کھیتوں میں چلے گئے جس سے مشتعل افراد نے محمد رمضان المعروف کاکا کو مارنا شروع کر دیا اور یہاں تک کہ اس کو پے در پے وار کرکے قتل کر دیا گیا جس کا مقدمہ مقتول کے ورثاء نے تھانہ اگوکی میں درج کروایا ہے مگر اس کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی کیوںکہ ملزمان بااثر افراد ہیں اور سب انسپکٹر عابد فاروق ملزمان کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ان کو تھانے میں مہمانوں کی طرح کرسیوں پر بیٹھا کر شاہی پروٹوکول دیتا ہے اور مقتول کے ورثاء پر صلح کے لیئے دباؤ ڈال رہا ہے مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمیں اگر انصاف نہ ملا تو ہم وزیراعظم ہاؤس کے سامنے حود کو آگ لگا کر خودسوزی کرلینگے ہماری وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے



