چینی وزیر اور اسحق ڈارسی پیک پر سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم (جے سی ایم) کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے

اسلام آباد: چین کی کمیونسٹ پارٹی (آئی ڈی سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیان چا تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا و بحرالکاہل) سفیر عمران احمد صدیقی نے ان کا استقبال کیا، لیو جیان چا وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیر لیو جیان چا سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مشاورتی میکانزم (جے سی ایم) کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔




