سوناکشی سنہا مسلم نوجوان پر دل ہار بیٹھیں

معروف ماڈل و ادا کارہ مسلم نوجوان ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
شترو گن سہنا کی اکلوتی بیٹی کے اسلام قبول کرنے کی خبروں پر سسر کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کے ایک مسلمان سے شادی کے بعد ان کے بارے میں یہ خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں کہ انہوں نے مسلم نوجوان کی محبت میں اسلام قبول کر لیا ہے ۔
لیجنڈری اداکار شتروگھن سنہا کی اکلوتی بیٹی سوناکشی سنہا 23 جون اتوار کے روز اپنے دیرینہ مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، اداکارہ کی شادی سے قبل یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اسلام قبول کرنے والی ہیں، تاہم ان کے ہونے والے سسر نے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ظہیر اقبال کے والد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی ہندو مذہب یا اسلام کے مطابق نہیں ہوگی بلکہ یہ ایک سول میرج ہوگی۔
ظہیر اقبال کے والد نے کہا کہ سوناکشی سنہا اپنا مذہب تبدیل نہیں کر رہیں، یہ دو دلوں کا اتحاد ہے، سوناکشی اور ظہیر نے مذہب کے نام پر محبت نہیں کی، لہذا شادی کے بعد بھی دونوں اپنے اپنے مذہب کے ساتھ ہی زندگی گزاریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں انسانیت پر یقین رکھتا ہوں، ہمارا تعلق بیشک کسی بھی مذہب سے ہو، بالآخر ہم سب انسان ہی ہیں، میری دعائیں ظہیر اور سوناکشی کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 7 برس سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور 23 جون کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ شادی کے دعوت نامے کو کسی میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس میں سوناکشی اور ظہیر اقبال کی تعطیلات مناتے خوبصورت تصاویر دکھائی گئی ہیں۔
شادی کے موقع پر اداکارہ کے والد شتروگن سہنا بھی موجود تھے وہ چند روز قبل اپنی بیٹی کے سسرال پہنچے تھے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ سوناکشی سنہا کی سیلفی وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے والد شتروگھن سنہا، والدہ اور دیگر گھر والے ان کے سسرالیوں کے ساتھ گروپ فوٹو میں موجود ہیں۔فوٹو میں سوناکشی کے ہونے والے دلہا ظہیر اقبال، ان کے والد اقبال رتناسی اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود ہیں۔ وائرل تصویر میں دونوں خاندان نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ایک اور تصویر میں شتروگھن سنہا اپنے ہونے والے داماد ظہیر اقبال اور کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ موجود ہیں۔
یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال نے 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈبل ایکس ایل میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔