چین سے دوستی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی
چین سے باضابطہ طورپرپاکستانی قرضوں کو 5 سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے اور مثبت ردعمل کی توقع ہے

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین سی پیک منصوبہ جاری ہے اور جاری رہے گا،چین سے دوستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،باضابطہ طورپرپاکستانی قرضوں کو 5 سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی ہے اور امید ہے چینی حکومت ہماری درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پرچین کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔
صحافیوں کے وفد نے وزیراعظم شہبازشریف کو دورہ چین کی کامیابی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی اور تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں، چین پاکستان کا آئرن برادر ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے حالیہ دورہ چین میں اہم مقاصد حاصل کیے ہیں، چین کوباضابطہ طورپرپاکستانی قرضوں کو 5 سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کی، امید ہے چینی حکومت ہماری درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کرے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی اور بجلی کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، آئی پی پیز کے حوالے سے ترجیحات کا جائزہ لے رہے ہیں، 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی، عوام کوبھی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے مٹھی کی طرح یکجا ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینیوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، چینیوں کی حفاظت پر حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں، اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، سی پیک جاری ہے اور جاری رہے گا، کوشش ہے سی پیک کے منصوبوں کو اپنی حکومت کے دور میں جلد مکمل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔




