این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے ، بیرسٹر گوہر
جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے کسی کو بھی چھیننے نہیں دیں گے،عمر ایوب خان
آج ترنول میں جلسہ ہر صورت ہوگا ،کے پی کے جلوس کی قیادت کروں گا،علی امین گنڈاپور
انتظامیہ نے جلسے کا این او سی منسوخ کیا ہے ہم نے جلسہ منسوخ نہیں کیا۔جلسہ ہر صورت ہو گا،عامر مغل

اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے امن وامان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر آج 22 اگست کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی آج ہر صورت جلسہ کرنے کے لئے ڈٹ گئی ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے۔ وزیرا علیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آج ترنول میں جلسہ ہر صورت ہوگا اور میں کے پی کے جلوس کی قیادت کروں گا۔تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے جلسے کا این او سی منسوخ کیا ہے ہم نے جلسہ منسوخ نہیں کیا۔جلسہ ہر صورت ہو گا۔
قبل ازیں ضلعی انتظامیہ نے امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر آج 22 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
تھا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلسہ منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، نوٹیفکیشن
ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس چیف کمشنر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے پاک بنگلہ دیشن ٹیسٹ سیریز کے علاوہ مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا۔
( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت نے ضلعی حکام کے اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو ہر حال میں اسلام آباد جلسہ ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کل جلسہ ہر حال میں ہوگا،عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جلسے کے اجازت نامے کی تنسیخ حکومت کا فاشسٹ اقدام ہے ، ہم نہیں مانتے ،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز میں نے اور بیرسٹر گوہر نے چیف کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے جبکہ اس ملاقات میں چیف کمشنر اسلام آباد کو خدشات سے بھی آگاہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ چیف کمشنر نے ان سے کہا کہ وہ جلسہ منسوخ کرنے کیلئے کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے کسی کو بھی چھیننے نہیں دیں گے، جلسہ پر امن ہوگا اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے ،یاد رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 22 اگست کے جلسے کیلئے دیا گیا این او سی مسنوخ کر دیا جس کے بعد پولیس جلسے کے مقام پر پہنچ گئی ہے ،این او سی منسوخ کرنے کا فیصلہ چیف کمشنر کی زیر صدارت انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے، ہم صرف جلسے کریں گے، کوئی دھرنا نہیں کریں گے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی کا جلسے کی این او سی معطل کرنے کے حوالے سے ردعمل سامنے آگیا، بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہم ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے،وزیراعلی خیبرپختوانخواہ علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی،ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں این او سی کینسل نہیں کیاجاسکتا،ہمارا جلسے ریڈزون سے 30کلومیٹر کے فاصلے پر ترنول سنگجانی کے مقام پرہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کل 5بجے صرف جلسہ کریں گے کوئی دھرنا نہیں دیں گے ،مذہبی جماعت کا احتجاج ڈی چوک میں صبح 8 بجے شیڈول ہے، این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے، چیف کمشنر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور بروقت ختم ہوجائیگا۔
تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ 22اگست شام 4:00بجے ترنول چوک میں پشاور رو ڈ جلسیضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ نے NOCکینسل کیا ہے لیکن ہم نے جلسہ کینسل نہیں کیا ۔انہوں نے کہا پوری جلسہ کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جلسہ کینسل نہیں ہو گا۔عامرمغل نے کہا کہ پرامن سیاسی جدوجہد ہماری آئینی و قانونی حق ہے جسے ہم کسی بھی قیمت پر سرنڈر نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا میں پنڈی اسلام آباد کی عوام سمیت پورے پاکستان کی عوام بالخصوص نوجوانوں کو 22اگست شام 4:00بجے ترنول چوک مین پشاور رو ڈ پرامن سیاسی جلسے کی دعوت دیتا ہوں۔ عامرمغل نے کہا
یہ ہمیں مار تو سکتے ہیں لیکن پرامن سیاسی جدوجہد سے نہیں روک سکتے ۔انہوں نے کہا عمران خان کی رہائی ، ناجائز حکومت سے نجات اور بدترین مہنگاء کے خلاف سیاسی جدوجہد ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔




