شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن اجلاس کی تیاریاںکنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری


اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا اور جناح کنونشن سینٹر میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر سی ڈی اے کے سنئیر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا کام بلا تعطل دن رات بہترین آرکیٹکٹ کے زیر نگرانی جاری ہے اور جناح کنونشن سینٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپگریڈ اور اپلفٹ کیا جا رہا ہے. واضح رہے اپلفٹ کے کاموں میں کنونشن سینٹر کے مرکزی ہال اور کمیٹی رومز کی تزئین و آرائش شامل ہے.
بریفننگ دیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو مزید بتایا گیا کہ اپگریڈیشن منصوبے کے تحت کنونشن سینٹر کی مکمل فلورنگ، پوری بلڈنگ کی مرمت، پینٹ اور گلاس ورک بھی کیا جارہا ہے. اسی طرح جناح کنونشن سینٹر میں فرنیچر اور کارپیٹس کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے. انہیں مزید بتایا گیا کہ جناح کنونشن سینٹر کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کے لئے شجر کاری، ہارٹیکلچر کا کام اور لائٹنگ بھی کی جاری ہے.
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا مقصد شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن اجلاس سمیت دیگر عالمی تقریبات کی بہترین میزبانی کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔