کہوٹہ کوسٹر حادثہ تحقیقات میں اہم پیش رفت،کوسٹر مالک اور اڈہ منشی گرفتار

کوسٹر مالک اور اڈا منشی نے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی کوپبلک سروس روٹ پر چلایا

راولپنڈی :سی پی او سید راولپنڈی خالد ہمدانی کی ہدایت پر کہوٹہ کوسٹر حادثہ کے مقدمہ کی تحقیقات میں اس وقت اہم پیش رفت ہوئی جب پولیس نے حادثے کا شکار کوسٹر کے مالک محمد سفیر اور اڈا منشی عبدالقدوس کو گرفتار لیا۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی مجرمانہ غفلت 26 قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کوسٹر کے مالک نے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی کوپبلک سروس روٹ پر چلایا جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں ۔سی پی او نے کہا کہ معمولی فائدہ کے لیے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کڑی سزا کے حق دار ہیں۔ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ
مقدمہ کی موثر پیروی کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی صدر اور لیگل برانچ کو ہدایات دی گئی ہیں اور اس افسوسناک واقعہ کی ذمہ داران کو معزز عدالت سے کڑی سزادلوائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔