
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سہیل سلطان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کو سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سہیل سلطان کے خلاف ریفرنسں موصول ہوا تھا۔ سہیل سلطان این اے 4 سوات سے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سہیل سلطان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریفرنس سوات کے شہری نصراللہ خان کی طرف سے جمع کرایا گیا ہے۔ریفرنس کے مطابق سہیل سلطان نے اپنی سرکاری ملازمت پر الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا۔ سہیل سلطان الیکشن سے پہلے بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبرپختونخوا کام کرتے رہے۔ریفرنس میں کہا گیا ہیکہ کوئی سرکاری ملازم ملازمت کے ختم ہونے کے دو سال بعد تک الیکشن نہیں لڑسکتا۔ درخواست گزار نے اسپیکر کو ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کی استدعا کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ریفرنس پر فوری کارروائی کرکے متعلقہ ممبر کو نااہل قرار دیا جائے۔
درخواست گزار نے اسپیکر سے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنس پر فوری کارروائی کر کے متعلقہ ممبر کو نااہل قرار دیا جائے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر نے قانونی کارروائی کے بعد سہیل سلطان کو نااہل کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ ایم این اے سہیل سلطان کا تعلق سنی اتحاد کونسل سے ہے۔جس پر سپیکر نے مزید کاروائی کے لئے متعلقہ رکن کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔


