
شنگہائی:چین کی وزارت خارجہ نے کراچی میں چینی قافلے پر خودکش حملے پر ردعمل میں پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سی پیک، چینی شہریوں، چینی پروجیکٹ اور اداروں کے تحفظ کے مثراقدامات کرے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق چینی شہریوں پر ہوئے حملے پر گہری تشویش ہے اور چینی شہریوں پر ہوئے دہشتگرد حملیکی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے کے متاثرین اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے، پاک چین اعتماد، تعاون اور سی پیک کونقصان پہنچانے کی دہشتگرد قوتوں کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی اور چین پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ایمرجنسی رسپانس میکنزم فعال کر دیا گیا اور حملے کے فورا بعد ایمرجنسی رسپانس میکنزم سے صورتحال کی نگرانی شروع کردی گئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چین پاکستانی حکام سے زخمیوں کی ہر ممکن داد رسی اور دہشتگرد حملے کی مکمل تحقیقات کی درخواست کرتا ہے، پاکستانی حکام سیمجرموں کوانصاف کیکٹہریمیں لانے کی درخواست ہے۔
چین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان سی پیک، چینی شہریوں، چینی پروجیکٹ اور اداروں کے تحفظ کے مثراقدامات کرے۔خیال رہے کہ گزشتہ شب کراچی ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔
پاک چین تعلقات اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی دہشتگردوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی: چین



