فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کے لیے 15 اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی جو گزشتہ روز ختم ہوگئی

اسلام آباد:پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ آج سولہ اکتوبر سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری موبائل فون سمز بندکی جارہی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آج سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز بند کردی جائیں گی، غیرقانونی سمز کے خلاف پی ٹی اے کا آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کے لیے 15 اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی، مہلت کے آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔ترجمان کے مطابق سمز ٹرانسفر کرانے کیلیے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے، فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت،اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازمی ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی اے دوسرے مرحلے میں2017سے پہلے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرچکا ہے۔ پی ٹی اے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری تقریبا70ہزار سمز بھی بلاک کرچکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز بند




