شوہر بیوی کا چچا نکل آیا، مصر میں تین سال بعد شادی ختم

دونوں کی شادی تین برس قبل ہوئی تھی اور ان کے تین بچے بھی ہیں

مصر میں تین برس تک قائم رہنے والی شادی ایک ناقابلِ تصور وجہ سے ختم کرنی پڑ گئی۔

قاہرہ:مصر کے دارالحکومت قائرہ میں ہنسی خوشی زندگی گزارنے والے ایک شادی شدہ جوڑے کو اس وقت اپنی شادی ختم کرنا پڑی جب یہ انکشاف ہوا کہ بیوی کا شوہر اس کا چچا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شرقیے صوبے سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے علم میں ایک خاندانی تقریب کے دوران یہ بات حادثاتی طور پر آئی کہ شوہر ،بیوی کا رضاعی چچا ہے۔
شوہر "محمود” کی بیوی اس کی والدہ کے رشتہ دار کی بیٹی تھی۔ ان دونوں کی شادی تین برس قبل ہوئی اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔ تاہم، کچھ عرصہ قبل دونوں پر یہ انکشاف ہوا کہ ان کی شادی جائز نہیں اور انھیں اپنا نکاح ختم کر دینا چاہیے۔
محمود کے سسرنے بچپن میں کئی عرصے تک محمود کی والدہ کا دودھ پیا تھا۔ اس طرح وہ محمود کے رضاعی بھائی بن گئے اور نتیجتا محمود اپنی بیوی کا رضاعی چچا بن گیا۔
مشرقی صوبے میں سرکاری خاتون نکاح خواں امل سلیمان نے ایک بیان میں کہا کہ طلاق کا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا ایک عجیب واقعہ ہے ۔ تین برس ساتھ گزارنے اور تین بچوں کی پیدائش کے بعد شوہر اور بیوی دونوں کے لیے یہ انتہائی دشوار مرحلہ تھا۔دار الافتا سے رجوع کرنے پر اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ ان کی شادی کالعدم ہے۔ اس لیے کہ شوہر اپنی بیوی کا رضاعی چچا ہے اور ایسی صورت میں شادی قائم نہیں رہ سکتی۔بچوں کی شرعی حیثیت کے حوالے سے خاتون نکاح خواں نے تصدیق کی کہ شرعا یہ اپنے باپ سے ہی منسوب ہوں گے تاہم ازدواجی تعلق ختم کرنا واجب ہے۔
اس طرح تین سال تک خوشگوار ازدواجی زندگی کزارنے والے اس خاندان کو اپنی شادی ختم کرنا پڑی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔